یہ انٹرویو سی ایس ایس کے مین انٹرویو سے تقریبا ایک ہفتہ پہلے لیا جاتا ہے۔ یہ صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک مختلف مراحل پر مشتمل ہوتا ہے۔ سب سے پہلے حاضری لگائی جاتی ہے۔ اسکے بعد ایک کمرے میں الگ الگ بٹھا دیا جاتا ہے۔ 5 5 منٹ کے لیے چھوٹے چھوٹے ٹاسکس دیے جاتے ہیں جن میں آٹو بائیو گرافی لکھنا، دو سچویشن بیسڈ سوالوں کے جوابات لکھنا، مختلف شکلوں پر مشتمل ایم سی کیوز حل کرنا، دو تصویروں کو دیکھ کر کہانی لکھنا، دی گئی ہدایت کے مطابق خاکہ بنانا وغیرہ۔
اوپر والی تمام سرگرمیاں کچی پنسل سے کرنا ضروری ہے۔ اس سب میں اہم نقطہ وقت کی پابندی ہے یعنی جیسے ہی ایگزامینر اشارہ کرے کہ 5 منٹ مکمل ہو گئے ہیں تو فورا رک جائیں آپکا کام مکمل ہوا ہے یا نہیں۔
اسکے بعد اس دن کے تمام امیدواروں کو3 سائیکالوجسٹس کے ساتھ ایک کمرے میں گروپ ایکٹیویٹی کے لئے بٹھا دیا جاتا ہے۔ وہاں سب کو ایک صفحہ دیا جاتا ہے جس کے اوپر کوئی ایک انتظامیہ کا مسئلہ لکھا ہوتا ہے اور اسکا حل درکار ہوتا ہے۔ اس کو پڑھنے کے بعد تمام امیدوار اپنے پاس اس مسئلے کے اہم نقاط اور اسکا حل لکھ لیتے ہیں۔ پھر سائیکالوجسٹس ایک ایک امیدوار کو اس مسئلے کے مختلف پہلوؤں پر کھڑا ہو کر بولنے کو کہتے ہیں۔ یہاں امیدوار کو جواب انگلش میں دینا ہوگا۔ یہاں اہم نقطہ یہ ہے کہ جس مسئلے پر سائیکالوجسٹ نے بات کرنے کو کہا ہے اسی پر بات کریں پر اعتماد ہو کر اور اپنے ساتھی امیدواروں کی بات کو بھی اس میں دہرا سکتے ہیں جیسا کہ ابھی میرے ساتھی امیدوار نے یہ بات کی ہے وغیرہ۔
اسکے بعد تمام امیدواروں کا الگ الگ انٹرویو ہوتا ہے۔ ایک ایک کر کے 3 سائیکالوجسٹس کے پاس بلایا جاتا ہے۔ یہ انٹرویو زیادہ تر اردو میں ہوتا ہے یا کسی وقت بات کرتے ہوئے بائی لنگوئل ہو کر جواب دیا جا سکتا ہے۔ اسکا مقصد امیدوار کی پرسنیلٹی کو جاننا ہوتا ہے کہ یہ کونسی سروس کے لئے موزوں رہے گا۔
میری باقی تمام ایکٹیویٹیز کے بعد جب انٹرویو کے لئے بلایا گیا تو سب سے پہلا سوال تھا آپکو گروپ ایکٹیویٹی کے دوران کیا برا لگا۔ میں نے فورا بتا دیا کہ میرے ساتھ والے امیدوار نے آپکی ہدایت پر عمل نہیں کیا تھا۔ اسکو کہا گیا تھا کہ Present this topic to us لیکن وہ نیچےدیکھ کر جواب دے رہا تھا۔ کہتے اسکے علاوہ اور کیا برا لگا آپکو۔ میں نے کہا اور کچھ بھی برا نہیں لگا۔
اگلا سوال: والد کیا کرتے ہیں؟
جواب: Teacher
سوال: Teacher کہاں پر؟
جواب: ساتھ والے گاؤں میں۔
سوال: کتنے بہن بھائی ہو؟
جواب: 4 بہن بھائی (1بہن اور 3 بھائی)
سوال: Caste کیا ہے آپکی؟
جواب: میں نے بتادی۔
سوال: آپ کا بیک گراونڈ فزکس کا ہے تو ہمیں Mass and Weight میں فرق بتائیں۔
جواب: میں نے اچھے سے وضاحت کر کے فرق بتایا۔
سوال: آپ تو اتنی اچھی Teacher ہیں چھر کیوں سول سروس میں آنا چاہتی ہیں؟
جواب: اس لئے کہ میں اپنی Teaching کی skill کو بڑے لیول پر اساتذہ کو سکھا سکوں۔ یعنی تعلیمی پالیسیاں بنا سکوں تاکہ زیادہ لوگوں کو فائدہ ہو سکے۔
سوال: اگر آپکو Expenditure Reportبنانی ہو تو کیسے بنائیں گی؟
جواب: مجھے پہلے تربیت دی جائے گی سول سروس اکیڈمی میں۔
سوال: آپ گورنمنٹ کو جوائن کرنے جارہی ہیں کوئی پرائیویٹ اداروں نیہں جہاں تربیت دی جائے گی۔
جواب: میں نے MS Physics کر رکھا ہے اسلئے میری Research Skill بھی اچھی ہے۔ میں Google and YouTube کو استعمال کر کے سیکھ لوں گی کہ اس رپورٹ کو کیسے بنانا ہے۔
سوال: اگر آپکا کوئی Subordinate آپکی بات نہیں مان رہا تو کیا کریں گی؟
جواب: اس کام کی وضاحت کروں گی کہ وہ کرنا کیوں ضروری ہے اور اسکو کرنا ہوگا۔
سوال: اگر وہ Subordinate پھر بھی بات نہیں مانتا تو پھر کیا کریں گی؟
جواب: پھر اسکو قانونی طریقے سے لے کر چلوں گی۔
اسکے بعد Centre والے پینل ممبر نے کہا آپ جا سکتی ہیں
I said Thankyou and left the room.
It lasted for almost 15 to 20 minutes.
Special Thanks
Special thanks to Miss Samia Zafar, CSS 2025 qualifier, who secured 28th position across Pakistan in her very first attempt and has been allocated to the Pakistan Administrative Service (PAS), for graciously sharing her detailed psychological interview experience and valuable insights.
Her willingness to share her experience will certainly help and guide future CSS aspirants in understanding the psychological assessment process and preparing for it with greater confidence. We sincerely appreciate her time, generosity, and contribution in helping fellow aspirants learn from her journey.
Wishing Miss Samia Zafar continued success in her professional journey and future service to Pakistan.
