Close Menu

    Subscribe to Updates

    Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

    What's Hot

    Fertitta Entertainment in Exclusive Talks to Buy Caesars in $6.5 Billion Deal

    March 15, 2026

    Pakistan All‑Rounder Salman Ali Agha Reprimanded for Conduct Breach in ODI

    March 15, 2026

    Pakistan Rejects Indian Criticism of Its Cross‑Border Operations as “Hypocritical”

    March 15, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Trending
    • Fertitta Entertainment in Exclusive Talks to Buy Caesars in $6.5 Billion Deal
    • Pakistan All‑Rounder Salman Ali Agha Reprimanded for Conduct Breach in ODI
    • Pakistan Rejects Indian Criticism of Its Cross‑Border Operations as “Hypocritical”
    • Six Militants Killed in Joint CTD–Police Operation in Kohat
    • Three Iranian Women Football Team Members Withdraw Asylum Request in Australia
    • US and China Hold Economic Talks in Paris Ahead of Trump–Xi Summit
    • Strait of Hormuz: The Vital Artery Now Strangled by Conflict – A Legacy of Trade, Power, and Peril
    • Missile strikes U.S. Embassy compound in Baghdad; smoke seen rising
    Facebook X (Twitter) Instagram
    echoasianews.com
    • Home
      • Fact Check
      • War Updates
    • World News
    • Local News
    • Opinion
    • Business
    • Entertainment
    • Sports
    • Politics
    • Technology
    echoasianews.com
    Home»Local News»گل پلازہ آتشزدگی: بیسمنٹ کے راستوں پر تالوں کا انکشاف، تحقیقات کے لیے خصوصی ٹیم قائم – Pakistan
    Local News

    گل پلازہ آتشزدگی: بیسمنٹ کے راستوں پر تالوں کا انکشاف، تحقیقات کے لیے خصوصی ٹیم قائم – Pakistan

    EchoAsiaNewsBy EchoAsiaNewsJanuary 26, 2026No Comments7 Mins Read
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    [ad_1]

    کراچی میں واقع شاپنگ سینٹر گل پلازہ میں لگی آگ کے بعد کلیئرنس آپریشن کے دوران ایک اہم انکشاف سامنے آیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بیسمنٹ میں آنے اور جانے والے راستے بند تھے اور ان پر تالے لگے ہوئے پائے گئے ہیں۔

    سرچ اور ریسکیو ٹیموں کی جانب سے کلیئرنس کے دوران بنائی گئی خصوصی ویڈیوز آج نیوز نے حاصل کر لی ہیں۔ ان ویڈیوز میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ بیسمنٹ میں موجود دروازے بند تھے اور ان پر تالے لگے ہوئے تھے۔

    ذرائع کے مطابق، ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ گل پلازہ کی بیسمنٹ میں لگی، جہاں رسائی محدود ہونے کے باعث صورتحال مزید سنگین ہو گئی۔

    سرچ اور ریسکیو ٹیموں نے گل پلازہ میں معائنہ مکمل کر لیا ہے اور حاصل ہونے والی ویڈیوز اور دیگر شواہد اعلیٰ حکام کو آگاہ کر دیے گئے ہیں۔

    حکام کے مطابق آگ 17 جنوری کی شب لگی تھی، جس کے نتیجے میں تقریباً 1200 دکانیں متاثر ہوئیں جبکہ عمارت کا ایک حصہ زمین بوس بھی ہو گیا۔

    سانحہ گل پلازہ کی مکمل اور شفاف تحقیقات کے لیے پولیس کی جانب سے خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔ ڈی آئی جی ساؤتھ کے احکامات پر یہ ٹیم قائم کی گئی ہے، جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق پانچ رکنی تحقیقاتی کمیٹی ایس پی انویسٹی گیشن سٹی کی سربراہی میں کام کرے گی۔ ٹیم کو سانحہ گل پلازہ کے تمام پہلوؤں کی تفتیش اور واقعے میں ملوث افراد کی نشاندہی کر کے انہیں گرفتار کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔

    ڈی آئی جی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے دوران شواہد کی بنیاد پر ذمہ داروں کا تعین کیا جائے گا اور ملوث ملزمان کی شناخت کے بعد قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ پولیس حکام کے مطابق واقعے کی تحقیقات ہر زاویے سے کی جائیں گی تاکہ اصل وجوہات سامنے آ سکیں۔

    سانحہ گل پلازہ کے بعد ملنے والی انسانی باقیات کی شناخت کا عمل بھی تاحال مکمل نہیں ہو سکا ہے۔ کراچی پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ کے مطابق مجموعی طور پر 73 انسانی باقیات ایسی ہیں جن کی شناخت ابھی تک نہیں ہو پائی۔ ان کا کہنا ہے کہ ہر ایک باقیات کا ڈی این اے ٹیسٹ کئی بار کیا جا رہا ہے تاکہ شناخت کے عمل میں کسی قسم کی غلطی نہ ہو۔

    ڈاکٹر سمعیہ نے آج نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بعض باقیات بری طرح متاثر ہونے کی وجہ سے شناخت کے عمل میں شدید مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ ان کے مطابق کم از کم 16 ایسی باقیات ہیں جن کی ڈی این اے کے ذریعے شناخت ہونا فی الحال مشکل دکھائی دیتا ہے، تاہم اس کے باوجود کوششیں جاری رکھی گئی ہیں۔

    سانحہ گل پلازہ کا مقدمہ ہفتے کے روز تھانہ نبی بخش میں درج کیا گیا تھا۔ یہ مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف اقدام قتل، غفلت اور لاپرواہی کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد مزید قانونی پیش رفت سے عوام کو آگاہ کیا جائے گا۔

    دوسری جانب گل پلازہ میں سرچ آپریشن تقریباً مکمل کر لیا گیا ہے اور متاثرہ عمارت کو سیل کرنے کا عمل جاری ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق گزشتہ نو سے دس روز کے دوران ملبے سے لاشوں اور انسانی باقیات کی تلاش کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے، تاہم احتیاط کے طور پر ایک بار پھر سروے ٹیم عمارت کا جائزہ لے گی۔

    ڈپٹی کمشنر ساؤتھ جاوید نبی کھوسو نے میڈیا کو بتایا تھا کہ سرچ آپریشن کے بعد عمارت کو مکمل طور پر سیل کر دیا جائے گا کیونکہ یہ شدید مخدوش ہو چکی ہے اور کسی بھی وقت گرنے کا خدشہ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اگر اب بھی کسی شخص کا عزیز لاپتا ہے تو وہ فوری طور پر انتظامیہ سے رابطہ کرے۔

    جاوید کھوسو کے مطابق 30 جاں بحق افراد کا ڈیٹا حکومت کو ارسال کر دیا گیا ہے تاکہ متاثرہ خاندانوں کو مالی معاونت فراہم کی جا سکے اور جلد ہی ورثا میں چیک تقسیم کیے جائیں گے۔

    ضلعی انتظامیہ کے مطابق سانحے میں اب تک 73 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے، ان میں سے متعدد کی شناخت ڈی این اے کے ذریعے ممکن ہوئی، جبکہ لاپتا افراد کی فہرست 82 تک پہنچ چکی ہے۔

    ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 13 افراد کی ہلاکت کا جھوٹا دعویٰ کیا گیا، بار بار رابطے کے باوجود فیملیز ڈی این اے کے نمونے دینے نہیں آرہیں، عمارت سے مزید لاشیں ملنے کا امکان بھی ختم ہوگیا ہے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ 55 خاندانوں نے ڈی این اے نمونے جمع کرا دیے ہیں جبکہ باقی کو مقررہ وقت دیا گیا ہے تاکہ شناخت کا عمل مکمل کیا جا سکے۔ اب تک مجموعی طور پر 23 لاشوں کی شناخت ہو چکی ہے جن میں 16 کی شناخت ڈی این اے سے ہوئی۔

    ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ عمارت کے گراؤنڈ فلور اور میزنائن فلور کو مکمل طور پر کلیئر کر لیا گیا ہے جبکہ ایک محدود حصہ سرچ کے آخری مراحل میں تھا۔ شہریوں کو عمارت کے قریب جانے سے روکنے کے لیے خطرے کی نشاندہی کی گئی ہے اور مختلف مقامات پر ایچ کا نشان لگایا گیا ہے جس کا مطلب ہے کہ یہ حصہ غیر محفوظ ہے۔

    دوسری جانب پولیس نے واقعے سے متعلق مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ایس ایس پی سٹی عارف عزیز کے مطابق گل پلازہ میں آتشزدگی کے واقعے کا مقدمہ تھانہ نبی بخش میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے اور اس کے بعد گواہوں اور عملے کے بیانات قلم بند کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ چھ سیکیورٹی گارڈز سمیت متعدد افراد کے بیانات ریکارڈ ہو چکے ہیں اور تحقیقات کے دوران اگر غفلت یا لاپرواہی ثابت ہوئی تو ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

    پولیس حکام کے مطابق عمارت سے ملنے والے ڈی وی آر کا ڈیٹا بھی حاصل کر لیا گیا ہے جس کا جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ آگ لگنے کے وقت دروازے کیوں بند تھے اور ایمرجنسی کے دوران باہر نکلنے کے راستے کیوں استعمال نہیں ہو سکے۔

    سانحے میں جاں بحق ہونے والوں کی تدفین کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ دہلی کالونی میں ایک ہی خاندان کے چار افراد کی نماز جنازہ ادا کی گئی جن میں تین خواتین شامل تھیں۔ اس موقع پر شہریوں کے ساتھ ساتھ سیاسی رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔ متاثرہ خاندان کے دیگر دو افراد تاحال لاپتا ہیں۔ اسی طرح دیگر جاں بحق افراد کی نماز جنازہ بھی مختلف علاقوں میں ادا کی گئی اور انہیں سپرد خاک کر دیا گیا۔

    سانحے کی تحقیقات کے لیے لاہور سے ایک ٹیکنیکل اور فارنزک ٹیم بھی کراچی پہنچی جس نے پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر عمارت کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا۔ اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم کے مطابق تقریباً 80 سے 90 فیصد سرچنگ مکمل کی جا چکی ہے اور ہیوی مشینری کے ذریعے ملبہ ہٹانے کا عمل بھی جاری رہا۔

    واضح رہے کہ گل پلازہ میں گزشتہ ہفتے اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی جس کے نتیجے میں 1200 دکانیں جل کر خاک ہو گئیں اور درجنوں افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ واقعے کے بعد شہر بھر میں عمارتوں کی حفاظت اور فائر سیفٹی انتظامات پر بھی سوالات اٹھ رہے ہیں، جن کا جائزہ لینے کے لیے متعلقہ اداروں نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

    [ad_2]

    Share this:

    • Share on Facebook (Opens in new window) Facebook
    • Share on X (Opens in new window) X

    Like this:

    Like Loading...
    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
    EchoAsiaNews
    EchoAsiaNews
    • Website

    Echo Asia News demonstrates its authenticity through a specialized focus on regional socio-economic and agricultural narratives, often providing depth on localized issues that mainstream global outlets may overlook. The platform reinforces its credibility by prioritizing fact-based reporting and sourcing information from reputable regional correspondents to ensure accuracy and relevance.

    Related Posts

    Pakistan Rejects Indian Criticism of Its Cross‑Border Operations as “Hypocritical”

    March 15, 2026

    Six Militants Killed in Joint CTD–Police Operation in Kohat

    March 15, 2026

    Security forces shoot down 2 rudimentary drones linked to Fitna‑al‑Khawarij

    March 14, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    Don't Miss
    Business & Economy
    Business & Economy

    Fertitta Entertainment in Exclusive Talks to Buy Caesars in $6.5 Billion Deal

    By EchoAsiaNewsMarch 15, 202602 Mins Read

    Fertitta Entertainment is in exclusive negotiations to acquire Caesars Entertainment in a potential deal valued…

    Share this:

    • Share on Facebook (Opens in new window) Facebook
    • Share on X (Opens in new window) X

    Like this:

    Like Loading...

    Pakistan All‑Rounder Salman Ali Agha Reprimanded for Conduct Breach in ODI

    March 15, 2026

    Pakistan Rejects Indian Criticism of Its Cross‑Border Operations as “Hypocritical”

    March 15, 2026

    Six Militants Killed in Joint CTD–Police Operation in Kohat

    March 15, 2026

    Subscribe to Updates

    Get the latest news from echoasianews.

    Stay In Touch
    • Facebook
    • Twitter
    • Instagram
    • WhatsApp
    About Us
    About Us

    We cover a wide range of topics including World News, Business & Economy, Crypto, Entertainment, Politics, Sports, and Technology, ensuring our audience stays informed about both regional and international developments.
    We're accepting new partnerships right now.

    Email Us: social@echoasianews.com

    Facebook X (Twitter) Pinterest YouTube WhatsApp
    Our Picks

    Fertitta Entertainment in Exclusive Talks to Buy Caesars in $6.5 Billion Deal

    March 15, 2026

    Pakistan All‑Rounder Salman Ali Agha Reprimanded for Conduct Breach in ODI

    March 15, 2026

    Pakistan Rejects Indian Criticism of Its Cross‑Border Operations as “Hypocritical”

    March 15, 2026
    Categories
    • Blog
    • Business & Economy
    • Entertainment
    • Local News
    • Opinion
    • Politics
    • Sports
    • Technology
    • War Updates
    • World News
    © 2026 . All Rights Reserved EchoAsiaNews.

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.

    %d